کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے سکھر میں ہونے والی پہلی بینظیر بھٹو گولڈکپ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلِئے کے ایچ اے ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا.چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن حنیف خان نے ٹیم کا اعلان کیا. ٹیم کی کپتان بتول کاظم جبکہ وائس کپتان سحر افشاں ہونگی۔ دیگر ٹیم کھلاڑیوں میں شازمہ نسیم,کنول اعجاز,سحر افشاں,سیدہ عائشہ محمود, بتول کاظم, اقراء اقبال ,فاطمہ زہراء,صدف رفیع,دعا خالد خان,صائمہ غلام,ماہین علی,درنجف,انیلہ خان,فریحہ ناز,ہما ارمانی,مومل سکینہ,مشال شیخ,سیدہ آزکا فاطمہ زیدی,نورالعین,فاطمہ بختیار,حفصہ ظفر,مہک خان شامل ہیں. جبکہ ہیڈ کو چ نعیم احمد,کوچ ارشد صدیقی,فزیشن,
ڈاکٹرحمید, کوآرڈینیٹر:مسز زیدی,منیجر فرخ بدر ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین اولمپیئن حنیف خان ، نعیم احمد ، محمود علی خان اور خالد جونیئر شامل تھے۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی سید جواد مظفر نے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون فردوس اتحاد کے زیر اہتمام یوم پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب جوکہ کمشنر ہاؤس میں منعقد ہوئی اس میں اسپورٹس کی نامور شخصیات کو یوم پاکستان ایوارڈ تقسیم کئے۔
اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینٹر غلام محمد خان کے علاوہ خالد جمیل شمسی، گلفراز احمد خان، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین اور غلام عباس جمال ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ، سجا س سیکریٹری اصغر عظیم کو کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر حسن کارکردگی تمغہ سے نوازہ گیا جبکہ امتیاز احمد شیخ،جاوید اقبال، محمدتقی، کلیم اعوان، کاشف فاروقی، سلیم خمسانی، شیرخان، کورنگی محمد ارشد، خالد بروہی، اعجاز احمد، زاہد ملک زعیمہ خاتون، اسد عباد علی،عظمت اللہ خان،حیدر حسین، آصف عظیم، اصغربلوچ، مطاہر حسین ملک، محمد اخلاق، احمد علی راجپوت، تہمینہ آصف، نوشاد احمد خان، سرورحسین، کو ایوارڈ دئیے گئ۔
چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کا نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں اور تقریب میں موجود شرکا ء سے خطاب کیا اس موقع پرلیجنڈ کرکٹر وسیم کرام،شہزاد کریمی، شوکت محمود خٹک، جمال باقررضا، اسماء شیخ، فصل احمد ٹوپرا،ارشد حسین، محمد شعیب،سعید آذاد، انورفاروقی،عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے عارف عثمانی نے مزید کہاکہ یہ ہمارے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ وسیم اکر م ہمارے درمیان موجود ہیں۔
نیشنل بینک 72 سالوں سے اپنی ترقی کی منازل طے کررہا ہے، وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو خوش آمدد کہوں گا کہ وہ یہاں تشریف لائے، انہوں نے ارشد حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔
مزید انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے، کہا کہ آپ لوگوں کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی نشونما کے لئے کھیل بھی بہت ضروری ہے،ایس کیوں جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے۔
اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح گیندکو ہیٹ لگاکر کیا اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کے کنسلٹنٹ لیجنڈ کرکٹر وسیم کرم نے اپنے منفرد انداز میں عارف عثمان صاحب کو گیندکرائی۔ تقریب سے قبل انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خالد پراچہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی، نظامت کے فرائض ریاض الدین نے سرانجام دئیے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار نے اپنی ریٹائر منٹ کے بعد ملک میں تمام سابقہ اور موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کسی بھی حکومت کی کبھی ترجیح نہیں رہی ،اعظم دار رواں ماہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہپی ایس بی کے سالانہ بجٹ کی تیاری میں ہمارا ان پٹ ضرور لیا جاتا ہے لیکن حکومت اولمپکس ، ایشین گیمز یا دیگر اہم ایونٹس پر غور کیے بغیر ہی چیزوں کو خود ہی حتمی شکل دے دیتی ہے،پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کی عدم موجودگی کی وجہ سے گذشتہ کچھ سالوں کے دوران پی ایس بی میں معاملات میں تاخیر ہوئی،انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز کی الگ سے مختص رقم ہونی چاہئے۔ اگر بورڈ کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے تو اسے خصوصی طور پر کھیلوں پر خرچ کرنا چاہئے۔
پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے 14 ویں سائوتھ ایشین گیمز کے لئے جنوری 2023ابتدائی آپشن کے طور پر منظور کیا ہے جسےسائوتھ ایشین گیمز کے حکام سے رابطے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، دوسرے آپشن کے طور پر اپریل میں ان مقابلوں کو رمضان المبارک سے پہلے کرایا جائے گا، پی او اے نے اس حوالے سے اپنے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس پی او اے کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن کی صدارت میں ہوا،جس میں شرکاء نے ورچوئل بھی شر کت کی،اجلاس کے شرکاء کو ان مقابلوں کے لئے منتخب شہروں میں کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں فیڈریشنوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی تربیت اور کوچنگ سمیت دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تجاویز بھی دی گئی،پی او اے کے سکریٹری جنرل خالد محمود نےکہا ہے مقابلوں کی میزبانی کے لئے حکومت نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے،انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے لئے کووڈ کی وجہ سے تیاری زیادہ بہتر انداز میں نہیں ہوسکے گی ، اگلے سال سے اس کا بھر پور آغاز ہوگا۔ ملک شاہد حامد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بحریہ باسکٹ بال کلب نے جیت لیا۔
فائنل میں ون یونٹ کلب کو شکست کا سامناکرنا پڑا، مہمان خصوصی بیگم شہناز شاہد نے فاتح، رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر غلام محمد خان،خالد جمیل شمسی،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، محمد سلیم خمیسانی،بے نظیر بلوچ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔