• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کو کورونا کا شکار رنبیر کی یاد ستانے لگی

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی یاد ستانے لگی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔


اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’میجر میسنگ‘ یعنی وہ عالیہ بھٹ شدت سے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کو یاد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رنیبر کپور حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عالیہ بھٹ کی اُن سے ملاقات ممکن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کو رنبیر کی اس قدر یاد ستا رہی ہے۔

دوسری جانب رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ سے متعلق بھی تشویش پائی جارہی تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا تھا۔

اس تشویش کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج منفی آئے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے اور آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے کام پر واپسی ہوگئی۔

تازہ ترین