• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوشہ خان نے ن لیگ پر عمران خان کو مضبوط کرنے کا الزام لگادیا

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پر عمران خان کو مضبوط کرنے کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں پلوشہ خان نے اپوزیشن اتحاد کی بڑی جماعت سے متعلق کہا کہ ن لیگ پنجاب میں عثمان بزدار کو برقرار رکھ کر عمران خان کو مضبوط کررہی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ن لیگ والے بیان بازی کرکے کس کو خوش کررہے ہیں؟


پی پی سینیٹر نے مزید سوال اٹھایا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر کا جمہوری حق نہ ماننا کون سی اصول پرستی ہے؟

پلوشہ خان نے اپوزیشن کے لیے ن لیگ کے امیدوار سے متعلق کہا کہ صاف بات ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے وکیل کی حمایت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین