پشاور (نمائندہ خصوصی) چمکنی اور پشاور کے نواحی دیہات کے عوام کی طرف سے پشاور انقلاب روڈ پر چمکنی کے علاقے میں کئی روز سے پل مسماری کے بعد پل کی تعمیر نہ کرنے پر علاقہ کے لوگوں کو آمد و رفت کے سلسلے میں بے حد مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،علاقہ کی عوام کی طرف سے پل تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سید افتخار علی شاہ نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انقلاب روڈ پر سبزی منڈی کے قریب کئے روز قبل جو پل مسمار کیا گیا تھا پل کو دوبارہ تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے علاقہ کے عوام طلباء ،تاجروں ،اور خواتین کو بے حد مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،اگر محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے فوری طور پر پل بنا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو عالاقہ کے ہزاروں لوگوں کی طرف سے سول سیکرٹریٹ پشاور اور چیف انجینئر سی این ڈبلیو پشاور کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔