• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،حیات آباد کے رہائشی پینے کے صاف پانی سے محروم

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد کے رہائشی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں حیات آباد فیز تھری کے مکین پینے کا پانی گندا ہونے کے باعث ابال کر پیتے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حیات آباد فیز تھری کے مکینوں کے مطابق علاقے کا پانی آلودہ ہو چکا ہے جو پینے کا قابل نہیں ہے جسکی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے اور مسئلہ حل نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث علاقہ عوام میں تشویش پائی جانے لگی علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے پانی کو ابال کر پینا پڑ رہا ہے کیونکہ ڈائر یکٹ پینے سے امراض لگنے کا خدشہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے اورفوری اقدامات اٹھا کر علاقہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین