• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کا نالہ بنانے کا عمل شروع

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور میں حکومتی اراکین کی عدم توجہی کے باعث شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی کوچوں کی تعمیر اور نکاسی أب کا نالہ بنانے کا کام شروع کردیا ہے قاضی کلے کے علاقہ متین کورونہ دانیال ٹاون گلی نمبر 1 کے مکینوں نے پچھلے دوسالوں سے علاقہ ایم پی اے کی منتیں سماجتیں کرنے کے باوجود ڈرین کا مسئلہ حل نہ کرنے پر اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کرکے گلی میں نکاسی آب کا نالہ بنانے کا عمل شروع کررکھا ہے جوکہ علاقہ ایم پی اے اور متعلقہ حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ علاقہ کے مکین یوسف،وہاب،جاوید،ظہور،عمر،خائستہ جان،رشید و دیگر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں پچھلے دو سالوں سے نکاسی آب کا سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے علاقہ ایم پی اے جن کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی سے ہے۔ آصف خان کے دفتر اور گھر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن ایم پی اے موصوف صرف زبانی تسلیاں دے کر ٹرخا دیتے جس کے پیش نظر علاقہ مکینوں نے دو مہینے مسلسل چندہ کرکے اب نکاسی أب کا نالہ بنانے کا کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اب انہوں نے آئندہ کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے علاقہ ایم پی اے کے گھر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
تازہ ترین