کراچی (جنگ نیوز) ایران اور چین کے درمیان 25سالہ اسٹرٹیجک اکنامک (تزویراتی معاشی ) شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا کئی سو ارب ڈالر کے اس معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں ک گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی گذشتہ روز 2 روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے۔ روڈ ایند بیلٹ پراجیکٹ کے تحت اس معاہدے کے ذریعے چین ایران کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں سرمایاکاری متوقع ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کےمعاہدے کے مسودے پر 2016 سے کام جاری تھا۔ رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 2018 میں امریکی پابندیوں سے قبل تک وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی تھا۔ ایران کا کہنا ہےکہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔