اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وزیر اعظم اور سیکریٹری جنرل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) شاہد خاقان عباسی نے امید کا اظہار کیا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آخری لمحے تک اس تحریک کی جزو جماعت کے طور پر قائم رہے گی اور اتحاد سے الگ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہاکی کے قواعد پر عمل پیرا ہو کر ہاکی کھیل رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی فٹ بال کے قواعد پر عمل پیرا ہو کر کھیل رہی ہے۔