• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر جناح اسپتال کراچی سے رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے والد کی رہائی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

عائشہ حلیم نے اپنی نئی پروفائل پیکچر میں اپنے والد حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اپنی تصویر لگائی ہے۔

حلیم عادل شیخ اور اُن کی بیٹی کی تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔

عائشہ حلیم نے والد کی رہائی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’اللّٰہ تیرا شُکر۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ NewProfilePic کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے جیل حکام نے رہا کیا، عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے۔

اُن پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔

تازہ ترین