• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین HEC کو ہٹانا مجرمانہ سازش ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ہٹانا مجرمانہ سازش ہے۔

احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ نون ایچ ای سی آرڈیننس میں ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ سے اسکالرشپ اور پی ایچ ڈی معاہدے بجٹ نہ دینے سے موخر ہورہےہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ای سی کو وفاقی وزارت کا ذیلی ادارہ بنایا جانا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین