• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنماؤں نے سلیکٹڈ قرار دینے پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے ’سلیکٹڈ‘ قرار دینے پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما  شیری رحمان نے کہا کہ مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا، ہر طعنے کا جواب دینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنا سیاسی قبلہ درست رکھیں، ہمارا ہدف تباہی سرکار ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔

پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی کی جاگیر نہیں ہے اور نہ بچوں کا کھیل ہے جو کہہ دیا کہ لانگ مارچ نہیں ہو رہا۔

تازہ ترین