بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت شہر میں اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ضلع لسبیلہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سترہ فی صد رہی۔
واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 ہوچکی ہے۔