• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواستوں پر آج (پیر کو) سماعت ہوگی۔ جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ شہباز شریف اور خواجہ آصف کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کریگا۔

تازہ ترین