• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ،خودمختاری کیلئے حمایت کااعادہ

شاہ محمود کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ


اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود سےٹیلی فون پررابطہ کیا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک تمنائوں اورخیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دائمی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے درمیان اختلافات کے تصفیہ کے اقدامات جبکہ سفارت کاری اورمذاکرات کے ذریعے یمن کے مسئلہ کے حل کے فروغ کی حالیہ کاوش پر سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے سعودی کوششوں کی پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کیلئے پاکستان کی حمایت کو بھی دہرایا۔

تازہ ترین