گنداواہ(نامہ نگار) سریاب کے علاقہ کی رہائشی دو مغوی بہنیں گنداواہ کے ایک مکان سے برآمد کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گنداواہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ کلی شہنواز کی دو مغوی بہنیں وزیراں اور آمینہ بنت گہرام خان کو گنداواہ کے ایک مکان میں رکھا گیا ہے ۔ اس اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں بہنوں کو برآمد کر لیا اور کوئٹہ پولیس کے حوالہ کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔