• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: 5 ہزار شرکاء کے ساتھ میوزک کنسرٹ کا انعقاد


اسپین  میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پہلی مرتبہ ایک میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں حکومت کی اجازت اور تعاون سے پانچ ہزار شرکاء نے حصہ لیا۔

اسپین میں اتنے بڑے پیمانے پر اس کنسرٹ کے انعقاد کا مقصد یہ پتا چلانا تھا کہ آیا  کورونا وائرس  کے خلاف حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ انداز میں بڑی عوامی تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔

کنسرٹ میں شرکت سے پہلے تمام شائقین نے تین بڑے ٹیسٹنگ مراکز میں اپنے فوری کورونا ٹیسٹ کروائے۔

اس تقریب میں شرکت کی اجازت صرف ان شہریوں کو دی گئی، جن کے ٹیسٹوں کے نتائج منفی تھے۔

تازہ ترین