• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران فوادچوہدری نے پرائمنسٹر ہاؤس میں یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے تحریری جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ہاؤس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز قائم کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی 2020 -2021 میں شامل کیا گیا ہے، منصوبے کا بنیادی فلسفہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

تازہ ترین