• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ نوجوانوں کو رعایتی قرضے فراہم کرینگے، اسد عمر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) معاون خصوصی عثمان ڈار نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے رعایتی قرضوں کے پروگرام کے تحت 5852نوجوانوں کو 7ارب12کروڑ70لاکھ روپے جاری کیے جاچکے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم کے کامیاب جوان یوتھ انٹرپرنیوشپ پروگرام کےحوالے سے اجلاس ہوا، اسد عمر نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو مزید توسیع دی جائیگی اور ایک لاکھ نوجوانوں کو رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ روزگار پیدا کرسکیں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو ، وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو رعایتی قرضوں کے حوالے سے دو لاکھ روپے تک قرضے کے نئے درجے کو متعارف کرایا جائے، اس کیلئے مائیکروفنانس کے اداروں کیساتھ مشاورت کی جائے اور جہاں پر روائتی بنک عام طور پر قرضے فراہم نہیں کرتے مائیکروفنانس کے مالیاتی اداروں کو شامل کیا جائے ۔

تازہ ترین