• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، لارجر بنچ سماعت کرے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، لارجر بنچ سماعت کرے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


لاہور( اے پی پی، این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پراپیگنڈے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کی نشاندہی کی گئی۔

درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے لیکن ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی نے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

وکیل کے مطابق عدلیہ مخالف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، لہٰذا متعلقہ حکام کو اس مہم کو روکنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین