لاہور ( نمائندہ جنگ )ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے گوجرانوالہ پی ڈی ایم جلسے میں جاتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس میں کیپٹن صفدر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی، عدالت نے 14 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 1 ایک لاکھ مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ملزمان کیپٹن( ر) صفدر ،ملک سیف الملکوک کھوکھر ، مرزا جاوید ، علی پرویز ملک، کرنل( ر) مبشر جاوید،رانا مبشر اقبال بھی عدالت میں پیش ہوئے، کیس بارے رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ ایک ہے ،تھانہ ایک ہے،دفعات ایک جیسی ہیں تو تمام ملزمان اکٹھےآئیں۔