لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پرچیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اپریل کو جواب طلب کرلیا، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اورامجد پرویزایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے شہباز شریف کو گرفتار کیا، حکومت نے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے شہباز شریف کے خلاف مقدمات کی سیریز شروع کی ہے۔