پچاس سال سے60 سال کے افراد کیلئےکورونا ویکسین کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق اب تک 57ہزار692 افراد ویکسینیشن کے لیےرجسٹریشن کرواچکےہیں جبکہ 38 ہزار 950 ہیلتھ ورکرز اور سینئر سیٹیزنز کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں اور اب تک پمز میں 10 ہزار 930 افراد کو، آر ایچ سی ترلائی،ویکسینیشن مرکز میں 5 ہزار 314 افراد، سی ڈی اسپتال میں 5 ہزار 663 افراد، فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 969 افراد، پولی کلینک اسپتال میں 4 ہزار 297 افراد، اور سی ڈی اے اسپتال میں 5 ہزار 86 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اب تک 78 فیصد رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔