• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،جماعت اسلا می حلقہ خواتین کی کرپشن فری پاکستان ریلی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ حمیرا عزیزنے کہا ہے کہ اقتدار کے محلوں میں بیٹھے ہوئے  حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے حکمرانوں کو سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے کوئی کام نہیں ،عوام کو غربت مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی کے تحفے دینے والے حکمران خود عیش و عشرت میں مگن ہیں،قوم نے بہت صبر کرلیا اب پانی سرکے اوپر سے گزر گیاہے کرپشن کے جن کو بوتل میں بند کرنے اور عوام کو محرومیوں سے نکالنے کیلئے متحد ہوکر کرپشن کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی، ان خیالات کااظہا رجماعت اسلا می حلقہ خواتین  پی پی-92 کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
تازہ ترین