لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف درخواست پر ڈی ایچ اے ملتان، محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات سے 2 اپریل کوجواب طلب کر لیا ،عدالت کے روبروسید کمال حیدر نے موقف اپنایاکہ ملتان میں ہائوسنگ سکیم کی توسیع کیلئے سینکڑوں درخت کاٹے گئے، پاکستان بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے،درختوں کے کٹائو سے آلودگی میں اضافہ ہوگا،عدالت نے درخت کاٹنے پر سخت اظہار برہمی کیا۔