• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کو ججوں کا احترام اور پیشہ کا تقدس برقرار رکھنا چاہئے، چیف جسٹس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن( راولپنڈی بنچ) کے 12 رکنی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹرجسٹس گلزار احمد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔وفد کی قیادت بار کے صدر سردار عبد الرازق خان کررہے تھے۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بنچ اور بار ایک ہی نظام کا لازمی جزو ہیں، انصاف کی فراہمی کے لئے دونوں کو سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ سائلین کو فوری داد رسی مل سکے۔ وکلاء کو معزز ججوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے پیشے کے وقار ، سالمیت ، احترام ، عزت اور پیشہ کے تقدس کو برقرار رکھنا چاہئے۔آپ لوگ قانون کی کتابوں کے ساتھ ساتھ فلسفہ ، تاریخ ، ادب اور سیرت کی طرح مختلف مضامین کو مستقل پڑھنے کی عادت ڈالیں جو نہ صرف آپ کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب بنائے گی بلکہ اعتماد ، صلاحیت ، حوصلہ افزائی کی سطح کو بھی بڑھا دے گی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے فاضل چیف جسٹس کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں مدعو کیا گیا ۔

تازہ ترین