• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں800اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی طرزِ پر ملتان میں 800 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ3 مرلہ اپارٹمنٹس پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی(پھاٹا) کی مدنی چوک میں 2 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوں گے۔یہ بات وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے پھاٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بتائی جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ (ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ) لیاقت علی چٹھہ، ڈی جی پھاٹا آصف چوہدری،جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب، بورڈ ممبر شیخ امتیاز،ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر اور دیگر شریک ہوئے۔
تازہ ترین