بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے مبینہ خود کشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے سربراہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی ہے، جبکہ بیوی اوردو بچوں کی لاشیں بھی اسی کمرے سے ملی ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مبینہ خود کشی کرنے والا گھر کا سربراہ بے روزگار تھا، تحقیقات کیلئے فارنزک ٹیم کو بلوالیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشیں فارنزک اور کرائم سین ٹیم کے پہنچنےتک کمرے سے منتقل نہیں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والا ندیم بیج کا کاروبار کرتا تھا، ندیم کو کاروبار میں نقصان ہوا اور وہ قرض داروں کےتقاضے پر پریشان تھا۔