• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب ممالک کیلئے تیار کورونا ویکسین بھارت میں ہی تقسیم ہونیکا انکشاف

نئی دہلی(جنگ نیوز)کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک کیلئے تیار کی گئی بھارتی کورونا ویکسین کی ایک تہائی خوراکیں بھارت میں ہی تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ اس پروگرام پر انحصار کرنے والے کئی ایسے غریب ممالک بھی ہیں جنہیں اب تک بہت ہی کم یا کوئی خوراک موصول نہیں ہوئی۔ یونیسیف اور ویکسین اتحاد گاوی کے اعداد و شمار کے مطابق غریب ممالک کے لئے عالمی پروگرام کے تحت بھارت میں تیار کی گئی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 80 لاکھ خوراکوں میںسےایک تہائی سے زیادہ یعنی ایک کروڑ خوراکیں بھارت میں ہی تقسیم کردی گئی ہیں،یہ انکشاف ہونے کے بعد بھارت اور کوویکس کو سخت تنقید کی جارہی ہے۔

تازہ ترین