• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات نیب کے پاس ہیں، تابش گوہر کی تصدیق

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و توانائی تابش گوہر نے آئی پی پیز معاہدے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں تابش گوہر نے تصدیق کی کہ آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات پر 70 دنوں میں بھی کلین چٹ نہ ملی تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ نیب حکومت کی کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہورہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوکر شاہی کے خدشات ہیں اور اکثر ان کے قلم منجمد ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے آج ہی کے روز ایک پریس ریلیز میں نیب نے واضح طور پر کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں، ان کو ادائیگیوں اور ڈیفالٹ سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔

نیب نے 18 فروری کو بھی آئی پی پیز سے متعلق معاہدوں میں کسی قسم کی بےضابطگیاں ڈھونڈنے کی رپورٹس کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین