بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)2016ءمیں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافے کاامکان ظاہرکرتے ہوئے بہاولپور، ملتان، لاہور، راولپنڈی سمیت11 اضلاع کو ڈینگی کے حوالے سے انتہائی حساس قراردیاگیا ہے اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔محکمہ کی جانب سے صوبہ بھرکے میڈیکل کالجزکے پرنسپلز،ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اوردیگر صحت کے اداروں کے سربراہان کو جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ موجودہ موسم ڈینگی فیور میں شدت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔صوبائی ڈی ای اے جی کے 50ویں اجلاس میں خدشہ ظاہرکیاگیاتھا کہ ڈینگی کی وباء خصوصاً پنجاب میں تین سے پانچ سال کے بعدشدت سے پھیل سکتی ہے اور 2016ء میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوسکتاہے۔اس حوالے سے پنجاب کے اضلاع بہاولپور،ملتان،لاہور،راولپنڈی،خانیوال، سیالکوٹ، ٹیکسلا، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، اٹک اور فیصل آباد انتہائی حساس ہیں۔ لہٰذا ہسپتالوں میں قائم ڈینگی کنٹرول کاؤنٹرز اینڈ ٹریٹمنٹ سنٹرز کو ہنگامی طورپرچالوکیا اور 24گھنٹے اس کوکھلارکھاجائے،تجربہ کارعملہ موجودرہے۔ آئیسولیشن وارڈز میں بھی مکمل سٹاف اورضروری ادویات وافر مقدارمیں میسر ہوں۔تمام ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کاڈیٹاپی آئی ٹی بی ڈیش بورڈ میں انٹرکیا جائے۔نجی ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز کوبھی ڈینگی کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دی جائے۔ت