آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

غیر ملکی سرزمین پر سیریز کبھی آسان نہیں ہوتی، فہیم اشرف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرزمین پر سیریز کبھی آسان نہیں ہوتی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہنے والے فہیم اشرف نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی انفرادی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کی ٹریننگ اچھی جارہی ہے، پُراُمید ہوں کہ کھلاڑی سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب نوجوان بیٹسمین دانش عزیز کا کہنا ہے کہ موقع ملنے پر اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے موسم اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید