• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی رابطے کی وزارت باکسنگ تنازع حل کرانے کیلئے کوشاں

کراچی( نصر اقبال /اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو فٹبال میں فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی کی دھمکی کے بعد ملک میں جاری باکسنگ تنازع کو بھی حل کرنے کا خیال آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئبا کی طرف سے پاکستان باکسنگ کے انتخابات مسترد کئے جانے کے بعد وفاقی وزارت نے باکسنگ کے دونوں گروپ سے رابطے کرنے اور مسئلے کو بہتر انداز میں حل کرنے کا فارمولا بنایا ہے جس پر دونوں گروپس کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔حکام نے آئبا سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین