• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں ہزاروں سرکاری ملازمین کی جانب سے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی کال پر تنخواہوں میں اضافے ودیگر مطالبات کیلئے عبدالستار ایدھی چوک پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا، دھرنے سے شہر بالخصوص ایدھی چوک اور گردونواح میں ٹریفک کانظام شدیدمتاثر لوگوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔صوبائی حکومت کے ہزاروں ملازمین کادھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، دھرنے میں شریک ملازمین نے رات دھرنے کے مقام پر گزاری دھرنے سے صوبائی دارالحکومت میں معمولات زندگی متاثر ہوئے اور گورنر اور وزیراعلی ہاس جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیاہے۔

تازہ ترین