• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کرک، ملتان میں مندر اور سمادھی کی فوری تعمیر کا حکم

سپریم کورٹ، کرک، ملتان میں مندر اور سمادھی کی فوری تعمیر کا حکم 


اسلام آباد (اے پی پی، این این آئی) سپریم کورٹ نے کرک اور ملتان میں مندر اور سمادھی کی فوری تعمیر کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کرک مندر سمادھی سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے ہندو کمیونٹی کو کرک مندر سمادھی کے تعمیراتی کام میں مداخلت سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے کرک مندر سمادھی کا تعمیراتی کام جلد شروع کر نے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا یقینی بنائیں کہ سمادھی کی تعمیر کا کام تاخیر کا شکار نہ ہو، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سمادھی کی تعمیر کا کام چھ ماہ میں مکمل کیا جائے۔گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکرک مندر سمادھی سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت کی۔

تازہ ترین