• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس کے چھوٹے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس ماہ نور نامی لڑکی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

بھائی کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلال عباس نےا یک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک یادگار دن ہے کیونکہ میرا بھائی ایک انتہائی حسین لڑکی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا ہے۔


27 سالہ اداکار نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ڈھیر سارا پیار، اللہ آپ دونوں کو خوش رکھے۔

کہا جارہا ہے کہ بلال عباس کے بھائی شہباز عباس نے 2018 میں ماہ نور نامی لڑکی سے منگنی کی تھی تاہم اب دو برس بعد انہوں نے شادی کرلی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین