• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے خوش قسمت کیوں؟

اداکار بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے لکی چارم ثابت ہورہے ہیں، اداکار  جس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں وہ اس پراجیکٹ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی شادی کے بندھن میں گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بلال عباس جلد اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے، سارہ اور بلال کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ جیسے ہی دونوں فنکاروں کی ویب سیریز کی خبر سامنے آئی تو ساتھ ہی سارہ خان کی شادی کی خبر بھی آگئی۔


سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

اب حال ہی میں بلال عباس نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا تھا تو گزشتہ روز ہی ثنا جاوید کی اچانک نکاح کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا اور بلال عباس کو ’لکی چارم‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس ایک ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔ ایک انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیریز کا 50فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

سارہ کا بلال کے ساتھ پراجیکٹ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سیریز کی کہانی ان کے پہلے کے تمام پراجیکٹ سے بالکل مختلف ہے جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

دوسری جانب ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نظر آئیں گے۔


ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں جبکہ ڈرامے میں بلال کا نام ’حیدر‘ اور ثنا کا نام ’امر‘ ہوگا اور یہ ایک تھرلر ڈرامہ ہوگا۔

تازہ ترین