• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں منشیات فروش غیرملکی جوڑا پکڑا گیا

لاہور میں منشیات فروش غیرملکی جوڑا پکڑا گیا، جس سے 64 لاکھ مالیت کی کوکین برآمد ہوئی۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق نائجیرین میاں بیوی شیرا کو چیک پوسٹ پر پہنچے تو ان کی تلاشی لی گئی، دوران چیکنگ ملزمان میاں بیوی سے 4 موبائل فونز اور 64 لاکھ مالیت کی کوکین برآمد ہوئی۔

ملزمان جوڑے نے پولیس پوسٹ انچارج کو بھاری رشوت دینے کی کوشش کی لیکن انھیں حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تازہ ترین