• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خواجہ سراء کو اغوا ء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

پشاور میں خواجہ سراء کو اغوا ء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فوٹو: فائل

پشاور میں خواجہ سراء کو اغواء کرنے کے بعد  مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا گیا، ملزمان نے  زیادتی کی ویڈیوز بنائیں اور خواجہ سراء سے 90 ہزار روپے چھیننے کے بعد اس کے  بال بھی کاٹ دیئے۔

پولیس نے صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ سراء صدام کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال بھی کاٹے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر خواجہ سراء پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں اور جاتے ہوئے خواجہ سراء سے 90 ہزار روپے کی رقم بھی چھینی۔

پولیس کے مطابق چاروں ملزمان یونس، عبداللّٰہ، انس اور حیات اللّٰہ کا تعلق پشاور سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین