• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ کو ریکھا کی جانب سے ساڑھی کا تحفہ، پہننے میں مدد بھی کی

اداکارہ نیتو کپور (نیتو سنگھ) کی جانب سے تحفے کے بعد اب سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے بھی نوبیاہتا گلوکارہ نیہا ککڑ کو خوبصورت ساڑھی  پیش کی۔

ماضی کی کئی ہٹ فلموں کی سپر اسٹار اداکارہ حال ہی میں گلوکاری کے ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کے سیٹ پر گئیں اور نیہا کو ایک شاندار سی پنک ساڑھی تحفہ میں دی۔

سیٹ پر بنائی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا نے نیہا کو صرف تحفہ ہی نہیں دیا بلکہ انھوں نے کانجی ورم کی سلک ساڑھی پہننے میں انکی مدد بھی کی، انھوں نے ساڑھی کی پلیٹس بنائیں اور اسکا پلو ان کے سر پر رکھ کر خود درست کیا۔

یاد رہے کہ نیہا ککڑ کی حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر نیہا ککڑ نے کہا کہ یہ ساڑھی میرے لیے ریکھا میم کی جانب سے تحفہ ہی نہیں بلکہ نیک خواہشات اور دعائیں بھی ہیں اور یہ میرے لیے ہمیشہ بہت اسپشل رہے گا۔


انھوں نے کہا کہ ریکھا میم ہمارے لیے بہت ہی محترم ہیں ان سے ملنا اور تحفہ لینا میرے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، اس وقت میں اپنی خوش کا اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے اداکارہ نیتو سنگھ نے نیہا کو شگون کا لفافہ گفٹ کیا تھا، اور کہا تھا کہ یہ میری اور میرے آنجہانی شوہر رشی کپور کی جانب سے ہے۔

تازہ ترین