اوورسیز پاکستانیوں کو درآمد شدہ گاڑی فروخت کرنے کا حق دیا جائے، انجینئر راشد محمود اعوان
انجینئر راشد محمود اعوان کے مطابق اوورسیز پاکستانی مختلف مالی، خاندانی اور ذاتی حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ اگر کسی کو بہتر قیمت کی پیشکش ملے، یا کسی ہنگامی ضرورت کے تحت فوری رقم درکار ہو تو گاڑی فروخت کرنا ایک جائز اور فطری عمل ہے، جس پر غیر ضروری پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہیئں۔