• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی ہوگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق ، 2خواتین زخمی ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں 40 سالہ حبیب اللہ ان جاں بحق ہوگیا،گذری کے علاقے پنجاب چورنگی شون سرکل کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ سید ولدفرید سید جاں بحق ہوگیا ،نارتھ کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30برس کا موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کوشناخت کیلئے ایدھی سردخانے منتقل کردیا ہے،صدر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشا کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں رکشا میں سوار 40سالہ صادق جاں بحق جبکہ اسکی ماں 60سالہ امریزہ زوجہ زمان اور بھابھی 30 سالہ نا ہید زوجہ افتخار زخمی ہوگئیں ۔

تازہ ترین