• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کورونا کا پھیلاؤ 12 فیصدتک پہنچ گیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (جنرل) ثاقب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ 12 فیصدتک پہنچ گیا ہے اگر موجودہ حالات میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو ذمہ داری اور سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو خطرہ بے قابو ہو جائیگا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایت کے مطابق چہرہ پر ماسک کا استعمال، فاصلہ اور ٹیسٹنگ لازمی کریں اور انسانی زندگی کو بچانے کیلئے اسلامی اصولوں کے مطابق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کیلئے ایس او پیز کے پابندی کے حوالے سے علماء کرام اور انجمن تاجران بلوچستان سے ایک میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پرمولاناانوار الحق حقانی، مولانا عبدالرشید الازھری، مولانا عطاء الرحمن، مولانا سید سمیع اللہ آغا اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے نمازی ماسک کا استعمال اور فاصلوں کا بھی خیال رکھے علما ئے کرام قرنطینہ،وضو،ہاتھوںکو دھونا،بزرگ لوگوں کا رش سے اجتناب،بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نکلنا اور فوری طور پر ویکسین لگانے کے حوالے سے اپنے خطبات اور تقاریر کے دوران عوام کو تلقین کیا کریںاور عوام میں شعور پیدا کریں۔
تازہ ترین