• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز  ’ارطغرل غازی کے سیکوئل‘ ’کورلش عثمان‘ کی قسط 52 نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

’کورلش عثمان‘ کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ترکی کی اس ٹی وی سیریز کی نئی قسط نشر ہوئی تو چند ہی لمحات میں ترکی اور متعدد دوسرے ممالک میں ’موسٹ واچڈ پروڈکشن‘ یعنی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی پروڈکشن بن گئی۔


تاریخی ٹی وی سیریز کی ٹیم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں لکھا کہ ’کورلش عثمان‘ کی قسط 52 بدھ کے روزسر فہرست رہی۔

مقامی ترک چینل پر نشر ہونے کے ایک دن بعد ، اس سیریز کے شائقین مختلف ویب سائٹس پر چلےجاتے ہیں جہاں وہ اسے اردو اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کورلش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی فیملی کے ہمراہ ’کورلش عثمان‘ کے سیٹ  کا دورہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین