• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ کی وفات پر پاکستانی غمزدہ

اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے شہرہ آفاق کردار ’ارطغرل‘ کورلس عثمان کے سیزن 2 میں وفات پا گئے ہیں۔

کورلس عثمان کی آج رات نشر کی جانے والی قسط میں ناظرین یہ منظر دیکھیں گے لیکن ڈرامہ کے نشر ہونے سے قبل ہی ٹوئٹر پر پاکستانی مداح اس شہرہ آفاق کردار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

’ارطغرل غازی‘ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ایسا موضوع بن گیا ہے کہ سب ہی اس پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے 5 سیزن میں یہ کردار انگین آلتان نے نبھایا تھا لیکن کورلس عثمان میں یہ کردار اداکار تامیر یگیت نے نبھایا۔


ظاہر خان نامی صارف نے لکھا کہ ’ٹی وی کی تاریخ کی سب سے مشہور شخصیت کو خدا حافظ۔‘

انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک کردار تھا لیکن یقین مانیں میرے آنسو نہیں تھم رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔‘

ارطغرل غازی کے پاکستانی مداحوں کا کہنا ہے کہ اب ہم لیجنڈ کو اپنی سیریز میں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔

تازہ ترین