سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں آصف علی زرداری نے شوکت علی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ شوکت علی کے انتقال سے ملک ایک بہت بڑے گلوکار سے محروم ہوگیا ہے۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ شوکت علی کی فن کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوکت علی کے انتقال پر ان کی فیملی سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ شوکت علی منفرد آواز کے حامل مقبول لوک فنکار تھے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول لوک فنکار کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔