• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کہہ چکے، عمران خان کی پالیسیاں ناقص ہیں، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 2 وزیر خزانہ ہٹانے والے کہتے ہیں معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں۔

حیدر آباد سے جاری بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ شوکت ترین کو سپر وزیر خزانہ لگایا جارہا ہے، جس نے پہلے ہی کہہ دیا کہ عمران خان کی پالیسیاں ناقص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کے نام پر سرکس چل رہا ہے، اس سرکس میں ہر کردار اپنی باری لے کر جاتا ہے، وفاقی کابینہ میں ایسا ہی کچھ ہورہا ہے۔


مولابخش چانڈیو نے مزید کہاکہ جب تک عمران خان وزیراعظم رہیں گے تب تک ہر شعبے میں ناکامی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد ہے، پارٹی نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد سے الگ ہوگی اور اگر اُسے نکالا گیا تو حزب اختلاف کے الائنس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، استعفے نہیں دیں گے، اگر اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوا تو اُس سے حکومت پر دباؤ پڑے گا۔

تازہ ترین