• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے برطانیہ واپسی کے کرائے بڑھ گئے

پاکستان سے برطانیہ واپسی کے خواہشمند افراد کے لیے کرائے بڑھائے جانے کی خبر سامنے آگئی۔

برطانیہ سے پاکستان جانے والے قرنطینہ سے بچنے کے لیے جمعہ سے قبل واپس آنا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان سے برطانیہ آنے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 2200 سے 2400 پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے۔

استنبول سے آنے والی پروازوں کے یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔


پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان ہفتہ وار تقریباً 22 پروازیں چلتی ہیں، ہر ہفتہ 6 سے 7 ہزار مسافر، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔

اندازے کے مطابق 40 ہزار سے زائد برٹش پاکستانی، اس وقت پاکستان میں ہیں۔

برطانیہ کی طرف سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

برطانیہ نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے تحت 17 مئی سے بین الاقوامی سفر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ شامل کرلیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ ریڈ لسٹ کے تحت سفری پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل صبح 4 بجے سے ہوگا۔

برطانیہ نے 4 ممالک کو ریڈلسٹ میں شامل کیا ہے، ان میں پاکستان ،فلپائن، کینیا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین