• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، پی ٹی آ ئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے۔

 جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ تین سال میں حکومت نے دو وزیر خزانہ تبدیل کیے لیکن پالیسی ایک ہی ہے، حکومت اپنے ادار ے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو دوسروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلے گا تو یہ خود مختاری پر حملہ ہوگا، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرینگے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج بھی جاری ہے، جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے نمائندے کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب اور دوسرے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین