• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لگواؤ،قرنطینہ سے جان چھڑاؤ،ٹینس پلیئرز کو پیشکش

لندن (جنگ نیوز) ٹینس کے کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت دے دی گئی، کھلاڑیوں کو ویکسی نیشن کی صورت میں سہولت ملے گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اگر ویکسی نیشن کرائی ہے تو انہیں ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ اے ٹی پی نے ٹیسٹ کے استثنیٰ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلین اوپن کی طرح قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔دریں اثنا برازیلی ٹینس فیڈریشن نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا ہے۔

تازہ ترین