کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو 1-2 سے شکست دے کر کوئٹہ میں کھیلے گئے بلوچستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 2-4 سے مات دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان تھے ۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،انہوں نے کہا کہ 17سال بعد اس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند بات ہے ۔